بلاول بھٹو کا مراد علی شاہ کے ہمراہ گاﺅں نچن پور کا دورہ
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ گاﺅں نچن پور کا دورہ کیا ، دورے کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے سندھ پیپلزہاﺅسنگ کے تحت بننے والے گھربھی دیکھے،اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ راج مستریوں پر مشتمل گاﺅں علی واہن کے کاریگروںنے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دوسروں کے گھر بناتے تھے، آج ہم نے اپنے خود کے گھر تعمیر کیے ہیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ، ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ، ٹاﺅن چیئرمین نثار صدیقی،طارق حسین چوہان و دیگر بھی موجود تھے ، دورے کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواتین سے ملاقات کی اورانہیں کشیدہ کاری اور کڑھائی کا کام کرنے والی خواتین نے اپنے ہنر سے متعلق بتایا، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے گھروں کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے والی خواتین نے دستاویزات دکھائے۔