پولیو مہم کی کامیابی ٹیم ورک سے  ممکن ہے،ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر

 پولیو مہم کی کامیابی ٹیم ورک سے  ممکن ہے،ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مردان (بورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر ایڈمنسٹریشن افسران نے کیچ اپ ڈے کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ افسران نے صبح کے اوقات میں پولیو ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ وزٹ کیا اور مارننگ اسمبلی کے دوران پولیو ورکرز کو ضروری ہدایات فراہم کیں۔ دوران انسپکشن ریفیوزل کیسز رپورٹ ہوئے، جن پر افسران نے فوری طور پر متعلقہ خاندانوں کے مشران سے ملاقات کی۔ انہوں نے والدین کو پولیو کے خطرات اور ویکسینیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا، جس کے نتیجے میں والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر آمادگی ظاہر کی۔ ایڈمنسٹریشن افسران نے پولیو ٹیموں کو مقررہ اہداف کی بروقت تکمیل، ٹیلی شیٹ کے مطابق درست اندراج، ہر گھر کی نشاندہی اور بچوں کی فنگر مارکنگ یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔اُنہوں نے ریفیوزل کیسز کی فوری رپورٹنگ اور جعلی رپورٹنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی ٹیم ورک سے ممکن ہے، لہٰذا فیلڈ میں کسی بھی مسئلے کی فوری اطلاع دی جائے تاکہ بروقت اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔