بھارت کی جانب سے بغیر بتائے اضافی پانی چھوڑ نےکے بعد دریائے جہلم کی تازہ صورتحال کیا ہے؟

بھارت کی جانب سے بغیر بتائے اضافی پانی چھوڑ نےکے بعد دریائے جہلم کی تازہ ...
بھارت کی جانب سے بغیر بتائے اضافی پانی چھوڑ نےکے بعد دریائے جہلم کی تازہ صورتحال کیا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے آبی جارحیت کا آغاز کردیا اور بغیر اطلاع دیے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں  اضافی پانی چھوڑ دیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم مجموعی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ پانی کا بہاؤ تاریخی اوسط کے قریب ہے جبکہ آبی ذخیرے میں بھی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے۔ ریزروائر اس وقت 13.66 فیصد بھر چکا ہے اور اس میں مزید پانی ذخیرہ کرنے کی کافی گنجائش دستیاب ہے۔ماہرین نے واضح کیا ہے کہ فی الحال کسی ممکنہ سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں، اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور مصدقہ ذرائع سے فراہم کردہ اطلاعات پر ہی بھروسہ کریں۔
واضح رہے کہ  مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر کئی اعلانات کیے تھے اورمقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی  تھی اور دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی تھی۔

مزید :

قومی -