بھارت، دہلی ہائیکورٹ نے اے آر رحمن پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

نئی دہلی (آئی این پی ) دہلی ہائی کورٹ نے عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمن اور ساوتھ انڈین فلمپونیئن سیلوان 2 کی پروڈکشن ہائو س پرکاپی رائٹ کے مقدمے میں 2 کروڑ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے اے آر رحمن اور فلم پونیئن سیلوان 2 کی پروڈکشن کو جونیئر ڈگر برادران کی کلاسیک پیشکش شیو ستوتی پر کاپی رائٹ کے مقدمے میں 2 کروڑ بھارتی روپے عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ نے 25 اپریل کو فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سامعین کے نقطہ نظر سے فلم پونیئن سیلوان 2 میں اے آر رحمن کے گانیویرا راجہ ویراجونیئر ڈگر برادران کی کلاسیک پیشکش شیو ستوتی سے صرف متاثر نہیں بلکہ اس کی کاپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل اصل موسیقاروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے فلم میں جونیئر ڈگر برادران مرحوم استاد این فیاض الدین ڈگر اور مرحوم استاد ظہیر الدین ڈگر کو کریڈٹ دینے اور مرحوم فنکاروں کی فیملی کو 2 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کی ہدایت بھی کی۔
یاد رہے کہ فیاض الدین ڈگر کے بیٹے اور ظہیر الدین ڈگر کے بھتیجے استاد فیاض واصف الدین ڈگر نے دعوی کیا تھا کہ وہ جونیئر ڈگر برادرز کی تمام موسیقی بشمول شیو ستوتی کے کاپی رائٹ کے مالک ہیں اور فلمپونیئن سیلوان 2 میں اے آر رحمن کے گانیویرا راجہ ویرا میں ان کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔