پختونخوا پولیس کو افسران، بلٹ پروف گاڑیوں اورکم اجرت کا سامنا

پختونخوا پولیس کو افسران، بلٹ پروف گاڑیوں اورکم اجرت کا سامنا
پختونخوا پولیس کو افسران، بلٹ پروف گاڑیوں اورکم اجرت کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا کی پولیس کو افسران، بلٹ پروف گاڑیوں اورکم اجرت کا سامنا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صوبے کو گریڈ 18 اور 19 کے 91 افسران کی کمی کا سامنا ہے، سینٹرل پولیس آفس میں متعدد افسران دو دو عہدوں پرتعینات ہیں، اسی طرح پولیس میں ساڑھے3 ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ریجنل پولیس افسران اور ڈی پی اوز کے پاس بلٹ گاڑیاں بھی نہیں ہیں۔ انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لئے فنڈز فراہم کئے ہیں، صوبے کو پولیس افسران کی کمی کا سامنا ہے جسے پورا کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔
آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں، صوبائی حکومت کوپولیس کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں۔