پاکستان پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیاکو حقائق پتہ چلنے چاہئیں: محسن نقوی

پاکستان پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیاکو حقائق پتہ چلنے چاہئیں: ...
پاکستان پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیاکو حقائق پتہ چلنے چاہئیں: محسن نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیا کو پتہ چلنا چاہئے کہ اس واقعے کے اصل حقائق کیا ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم دنیا میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں، کوئی بھی غیر جانبدار فریق پہلگام واقعے کی انکوائری کرتا ہے تو ہم بھرپور تعاون کریں گے، ہم عالمی طاقتوں سے جعفر ایکسپریس واقعے کی بھی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، ہم اس صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن ہم ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتانہیں کر یں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں تباہی پھیلانے کے لئے آئی ای ڈیز بلاسٹ کر نے کا منصوبہ بنایا، گزشتہ تین دن میں انٹیلی جنس اداروں نے 7 آئی ای ڈیز پکڑے ہیں ،کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردوں کو کمزور کر چکے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ بی ایل اے کس ملک سے ہدایات لے رہی ہے، بی ایل اے اور را 2 نہیں ایک ہی نام ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا ڈرامہ کیا ہوگا کہ اتنے بڑے واقعے کے دس منٹ بعد ایف آئی آر درج ہوجائے، ا مریکا ہو یا کینیڈا بھارت ہر جگہ دہشت گردی میں ملوث ہے۔
اسرائیلی مقبوضہ کشمیر میں آئے، اس کی ہمارے پاس رپورٹس موجود ہیں، کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اس کا حل یواین کی قرارداد وں کے مطابق کیا جائے۔