" دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں "مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اور ہندو بھی پاکستان کی محبت سے سرشار۔۔۔ویڈیو دیکھیں

لاہور ( طیبہ بخاری سے )" دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں "مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اور ہندو بھی پاکستان کی محبت سے سرشار ہیں ۔
ثبوت کے طور پر یہ ایک ویڈیو دیکھیں جس میں مقبوضہ کشمیر میں رہنے والی مسلمان خاتون اور ایک ہندو جوڑا پاکستان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار ہیں ، مقبوضہ کشمیرکی خاتون نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ "مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،جیسے آپکے دل میں ہندوستان ہے ویسے کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے، یہ سچ ہے۔ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستانی ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔
ویڈیو میں ایک ہندو جوڑنے پاکستان کے حوالے سے کچھ اس طرح اپنے تاثرات کا اظہار کیا کہ " یہ سوچ کی لڑائی ہے،کہیں نہ کہیں پریم ہے پاکستان سے محبت ہے " ہندو نوجوان کے یہ الفاظ سنتے ہی اس کے ساتھ ہندو خاتون نے فوری کہا کہ "کہیں نہ کہیں نہیں پریم ہے پاکستان سے ، بہت پریم ہے " اور پھر ہندو نوجوان نے بھی کہا کہ "بالکل پریم ہے "
مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے ایک مذہبی سکالر نے کہا ہےکہ "مقبوضہ وادی کشمیر کی خاتون نے ثابت کر دیا کہ دو قومی نظریہ جنوبی ایشیا ء کے مسلمانوں کی اساس ہے۔"