وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی ادارے ''ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن'' کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے ''ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن'' کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی- ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے-ملاقات میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی موجود تھے -
ملاقات میں بلاک چین اینوویشن(Block chain innovations) ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس اورسٹیبل ایپلیکیشن پر تبادلۂ خیال کیاگیا-ملاقات میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیاگیا-معدنیات، ایگریکلچر سمیت پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل حقیقی اثاثوں کی ٹوکنائزیش کا جائزہ لیاگیا-ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، بہتر کارکردگی اور سیکیورٹی امور کیلئے اسٹیبل کوائن سلو شن کے نفاذ پر بات چیت کی گئی- ملاقات میں ترسیلات زر، مالیاتی لین دین اور عالمی تجارت کے بہتر فریم ورک کی ضرورت پر زور دیاگیا-پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو ڈی سینٹر لائزڈ فنانس ماڈل سے مربوط کرنے پر اتفاقِ رائے کیاگیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہا -وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو ڈیجٹیل اینوویشن کا ریجنل لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ نے ورلڈ لبرٹی فنانشل وفد کو حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیکل ایڈوانس منٹ اور مالیاتی اشتراک کار کے بارے میں آگاہ کیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔