ڈرامہ سیریل ”بلقیس کور“آخری قسط آن ائیر
لاہور (اے پی پی) نجی ٹی وی چینل کے مقبول ڈرامہ سیریل ”بلقیس کور“ کی آخری قسط اتوار کو آن ایئر ہو گئی۔ قسط اتوار کی رات پونے 8 بجے ٹیلی کاسٹ ہوئی۔ بلقیس کور کا مرکزی کردار بشری انصاری نے ادا کیا جبکہ دیگر فنکاروں میں احسن خان، کاشف محمود، خالد احمد، سعدیہ امام، سلیم شیخ اور دیگر بہت سے شامل تھے۔ بلقیس کور ڈرامہ سیریل کو ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل رہی۔ خاص طور پر بشری انصاری کی پرفارمنس کو بہت پسند کیا گیا۔