خیبر پختونخوا کے سرکاری اجلاسوں میں ایسی چیز پر پابندی عائد کر دی گئی کہ صوبائی وزیر سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

خیبر پختونخوا کے سرکاری اجلاسوں میں ایسی چیز پر پابندی عائد کر دی گئی کہ ...
خیبر پختونخوا کے سرکاری اجلاسوں میں ایسی چیز پر پابندی عائد کر دی گئی کہ صوبائی وزیر سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیر اعظم عمران خان کے سادگی اپنانے کے مشن پر عمل کرتے ہوئے سرکاری اجلاسوں میں چائے پیش کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
نجی ٹی وی چینل” ڈان نیوز“کے مطابق محمود خان نے بس ریپڈ ٹرانزٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور اس دوران احکامات جاری کیے کہ اب سرکاری اجلاس میں کسی بھی قسم کے مہمان کو چائے نہیں پیش کی جائے گی،پارٹی نے 2018 کے انتخابات میں عوام سے جو مینڈیٹ لیا ہے اس کی بنیاد پر کفایت شعاری پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس طرح کی چیزوں سے اجتناب کرنا ہو گا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے احکامات جاری کیے کہ کسی بھی تقریب میں بوتل کا پانی نہیں پیش کیا جائے گا، بلکہ مہمانوں کو گلاس میں پانی دیا جائے گا، سرکاری تقریبات میں دیگر اخراجات میں کمی لانے کے لیے بھی جلد احکامات جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں اپنی حکومت میں سادگی اپنانے کا اعلان کیا تھا اور پھر بحیثیت وزیر اعظم قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بھی اپنے اسی موقف کو دہرایا تھا۔