چار سدہ میں منڈا ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤکم ہونا شروع،1 لاکھ 35ہزار کیوسک رہ گیا
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے مطابق منڈا ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤکم ہو گیا ہے ، پانی کا بہاؤ 2لاکھ 60ہزار کیوسک سے کم ہو کر1 لاکھ 35ہزار ہو گیا ہے، گزشتہ شب منڈا ہیڈ ورکس سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹ گیا تھا ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے ڈی سی چارسدہ عبدالرحمان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات منڈا ہیڈ ورکس سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹ گیا تھا، ملحقہ علاقوں میں گھروں کو پہلے ہی خالی کر ادیا گیا تھا، اس لیے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سیلاب کے باعث چارسدہ میں 17ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق شابڑہ ، فقری آباد ، آگرہ ، گل آباد اور کتوزئی میں سب سے زیادہ سیلاب نے تباہی مچائی ہے ،خیالی پل کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی سطح اب بھی بلند ہے ۔