ڈیرہ میں بانی پاکستان کی یوم ولادت پر تقریب کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ اوروزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی یوم ولادت کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلعی سیکرٹریٹ میں شاندارتقریب کاانعقادکیاگیا۔تقریب میں قائداعظم محمدعلی جناحؒ اورمیاں محمدنوازشریف کی سالگرہ کے حوالے سے ایک بڑاکیک بھی کاٹاگیا۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدرریحان ملک روڈی خیل‘ضلعی جنرل سکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ‘صوبائی سینئرنائب صدرراجہ اخترعلی‘صوبائی رہنمانعیم وزیر‘پیرعبدالوحیدزکوڑی‘شیخ عارف‘خرم ذیشان بھی موجوددتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرریحان ملک روڈی خیل‘ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ‘راجہ اخترعلی‘نعیم وزیر ‘خرم ذیشان ودیگرمقررین نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ نے پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے جومشن کاخواب دیکھاتھاہم پاکستان مسلم لیگ(ن)میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں اس مشن کوہرصورت پوراکرینگے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔اگرجمہوریت پرشب وخون نہ ماراجاتاتوآج پاکستان میں بیروزگاری‘مہنگائی اورلوڈشیڈنگ جیسے دیگربحرانوں کانام ونشان تک نہ ہوتا۔مقررین کاکہناتھاکہ میاں محمدنوازشریف پاکستان سے لوڈشیڈنگ سمیت بڑے بڑے بحرانوں کے خاتمے کیلئے سرتوڑکوششوں میں مصروف ہیں۔انکاکہناتھاکہ انشاء اللہ تعالیٰ2018ء میں پاکستان سے بجلی جیسے بحران کاہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیاجائیگا۔آخرمیں لیگی عہدیداران نے اقلیتی برادری کوکرسمس کی مبارکبادبھی پیش کی۔