کراچی، کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک ایک ٹرین سے کٹ کر چل بسا

کراچی، کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک ایک ٹرین سے کٹ کر چل بسا

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقوں سائٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک، لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین سے کٹ کر نوجوان جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا کے علاقے ولیکا اسپتال کے عقب میں واقع سرف ایکسل کمپنی کے باہر تعمیراتی کام کے دوران پڑے سریا سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 30 سالہ صدام ولد محمد جاوید ہلاک ہوگیا، متوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا گیا جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے آفریدی کالونی میں گھر کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 34 سالہ وقار احمد ولد فضل کریم ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ادھر لانڈھی ریلوے اسٹیشن جمعہ گوٹھ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 38 سالہ شان حیدر ولد محمد سلیم جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا متوفی لانڈھی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -