ٹانک،جنوبی وزیر ستان میں شدید برف باری،پہاڑ برف سے ڈھک گئے
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں جاری شدید برف باری کی وجہ سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی سیا حوں نے برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے مری اور سوات کی بجائے جنوبی وزیرستان کا رخ کر لیا سیاحوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے محکمہ ہائی ڈویژن جنوبی وزیرستان نے تمام سڑکوں کو سیاحوں کے لئے کلےئر کر دیا ہے جنوبی وزیرستان میں جاری برف بار ی کی وجہ سے علاقہ میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور مذکورہ علاقہ میں مری اور ایبٹ آباد جیسا ماحول پیدا ہو گیا ہے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے مکین ،کانی گرم ،شکئی ،کڑمہ ،شین کئی ،خیسورہ ،بدر،منتوئی سمیت دیگر علاقوں میں برف کی شدید لہرنے سردی کا سماں برپا کر دیا ہے جسکی وجہ سے علاقہ میں پہاڑی سلسلوں نے برف کی چادریں اوڑ ھ لی ہیں مذکورہ علاقہ میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاح بڑی تعداد میں برف باری کے مناظردیکھنے کے لئے آ رہے ہیں جبکہ سیاحوں کو پریشانی اور تکلیفات سے بچانے کے لئے محکمہ ہائی ڈویژن کے حکام اور اہلکار جانفشانی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور برف پڑنے والے علاقوں میں سڑکوں کو کھلا رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ سیاح کوئی بھی تکلیف اٹھائے بغیر برف باری سے لطف اندوز ہو سکیں مذکورہ برف والے علاقوں میں برف باری کے مناظر سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں جن میں امان اللہ خان، حنیف محمد،الیاس خان اورعارف سمیت دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں وہ علاقے جہاں پر برف باری ہو رہی ہے وہاں پر تمام رابطہ سڑکیں بحال ہیں اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے محکمہ ہائی وے ڈویژن نے اچھے اقدامات اٹھائے ہیں امن و امان کی بہتر صورتحا ل کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں سیاحوں کو مری ،سوات جیسا ماحول فراہم ہو رہا ہے اور سیاح بغیر کسی خوف و خطر کے جنوبی وزیرستان میں بر ف کی چادر اوڑھے پہاڑو ں کو دیکھنے کے لئے آسکتے ہیں ۔۔۔۔