ہنگو میں مسلح افراد کا گیس کمپنی کے کنویں پر حملہ ، فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق
ہنگو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہنگو میں مسلح افراد نے گیس کمپنی کے کنویں پر حملہ کر دیا ، فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا جبکہ حملہ آور دو افراد کو اغواء کر کے لے گئے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلح افراد نے اچانک گیس کمپنی کے کنویں پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے گیس کمپنی کے سکیورٹی گارڈ کو ہلاک کر یا،حملہ آور ایک سکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد کو اغواء کر کے لے گئے جبکہ سولر سسٹم کو بھی فائرنگ کر کے ناکارہ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جبکہ پولیس حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے ۔