آزاد کشمیر: نوجوان غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آزاد کشمیر کا ایک نوجوان غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے تیتری نوٹ کا رہائشی نوجوان غلطی سے لائن آف کنٹرول عبورکرگیا۔
اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان محمد یاسرفیض محلہ نوٹ کا رہائشی ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں جس کی وجہ سے اسے 2 روز قبل طبی معائنے کے کے لئے راولا کوٹ لے جایا گیا تھا۔
نوجوان کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ یاسرکی بحفاظت واپسی کےلیے اقدامات کریں۔