آئی جی کا تنخواہیں نہ ملنے کا نوٹس، فوری 10 کروڑ کے فنڈز جاری کردیئے

آئی جی کا تنخواہیں نہ ملنے کا نوٹس، فوری 10 کروڑ کے فنڈز جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولےس پنجاب، محمد حبےب الرحمان نے لاہور پولےس کے تقرےباََ 07ہزار پولےس اہلکاروں کو تنخواہےں نہ ملنے پر کا نوٹس لےتے ہوئے لاہور پولےس کو فوری طور پر 10کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئےے ہےں۔ تفصےلات کے مطابق اس معاملے پر مختلف مےڈےا رپورٹس پرکارروائی کرتے ہوئے آئی جی،پنجاب نے گزشتہ روز CPOکے فنڈز مےں سے 08کروڑ اہلکاروں کی تنخواہوں اور 02کروڑروپے پٹرول کی مد مےں لاہور پولےس کی گاڑےوں کو پٹرولنگ ڈےوٹےز کے لئے دئےے ہےں۔علاوہ ازےں آئی جی،پنجاب نے کہا ہے کہ اس سلسلے مےں AGپنجاب کو بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اہلکاروں کی تنخواہو ں کے معاملا ت کو نمٹائے تا کہ 24گھنٹے جرائم کی روک تھام اور شہرےوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دارےاں اٹھانے والے اہلکار اپنے زندگی کے معاملات باعزت چلا سکےں۔