ریس کورس کے علاقہ میں 22 سالہ نوجوان قتل
لاہور(سپیشل رپورٹر) ریس کورس کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 22 سالہ نوجوان قتل، پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی۔ بتایا گیا ہے کہ دھرم پورہ پل کے قریب نوجوان کی نعش پڑی تھی لوگوں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی گردن پر گولی لگنے کا نشان موجود ہے اور مقتول کا حلیہ کسی اچھے گھرانے سے معلوم ہوتا ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قتل ڈکیتی مزاحمت پر کیا گیا ہے تاہم اس کی جیب سے کسی قسم کی قابل شناخت چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ہوسکے۔ نعش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانہ جمع کروادیا گیا ہے اصل حقائق ورثاءکے ملنے اور مکمل تفتیش کے بعدسامنے آئیں گے۔