پروفیسر ڈاکٹرحامد لطیف صدیقی ایک عظیم سائنسدان تھے:ڈاکٹر مجاہدکامران

پروفیسر ڈاکٹرحامد لطیف صدیقی ایک عظیم سائنسدان تھے:ڈاکٹر مجاہدکامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹرحامد لطیف صدیقی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر حامد لطیف ایک عظیم سائنسدان تھے اور قوم ایک عظیم سائنسدان سے محروم ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔