لندن اولمپکس، برطانوی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 1-0 سے شکست دیدی

لندن اولمپکس، برطانوی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 1-0 سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کارڈےف(نیٹ نیوز)لندن اولمپکس2012 کے افتتاحی میچ میں برطانیہ کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو صفر ایک سے شکست دے دی۔ کارڈف کے ملینیئم سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں برطانوی خاتون کھلاڑی اسٹیفینی ہاٹن نے دوسرے ہاف میں ایک فری کک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو یہ میچ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس میچ کو دیکھنے کےلئے قریب چالیس ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ سخت سکیورٹی کی وجہ سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے میں پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔لندن اولمپک مقابلوں کے سلسلے میں گزشتہ روز مجموعی طور پر خواتین کے چھ فٹ بال میچ کھیلے گئے۔ دیگر میچوں میں امریکہ نے فرانس کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی، جاپان کی فٹ بال ٹیم نے کینیڈا کی خواتین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا، جنوبی کوریا کی ٹیم سویڈن سے چار صفر سے ہار گئی جبکہ برازیل کی خواتین نے کیمرون کی ٹیم کو پانچ صفر سے مات دی۔