دوسرے ٹیسٹ میں کارکر دگی دہرانے کی کوشش کر یں گے،سمتھ
لندن ( نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد کامیابی کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم اپنی کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھے گی۔جنوبی افریقہ کے کپتان سمتھ نے کہا کہ یہ ہماری ٹیم کےلئے ایک فخریہ لمحہ ہے لیکن اب ہم ہیڈنگلے جارہے ہیں جہاں صورتحال مختلف ہوگی اور وہاں ٹیسٹ میچ مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہم آرام سے نہیں بیٹھے اور اپنی کارکردگی دہرانے کی پوری کوشش کریں گے۔ ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ ہم باقاعدہ طور پر ایسی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ہم دوبارہ 650 رنز بنائیں گے لیکن یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کےلئے تیاری اسی انداز میں ہی ہوسکتی ہے۔ یہ بہت مختلف کھیل ہے ہم نے بہت محنت کی ہے اور ہمارا ہر کھلاڑی ذہنی طور پر چاق وچوبند ہے۔