نیب کا کرپشن ‘لانڈرنگ کے کیسز میں حمزہ شہباز کو نوٹس جاری 28جولائی کو طلب
لاہور(نمائندہ خصوصی) نیب نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28جولائی کو طلب کرلیاہے ،ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازشریف کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مختلف کیسز میں تحقیقا ت کےلئے نوٹس جاری کیاگیا ہے ،جہاں ان سے مختلف کیسز کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی جبکہ حمزہ شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پرویزمشرف کے دور میںبھی نیب نے میرے خلاف کارروائی شروع کی لیکن 8سالوں میں ایک روپے کی بھی ہیرا پھیرا ثابت نہیں کر سکی اور اب بھی میں نیب کے نوٹس سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔ یہ وفاقی حکومت کی کارستانی ہے،تمام ثبوت لے کر نیب کے سامنے پیش ہو جاﺅںگا۔حمزہ شہبازشریف نے دعویٰ کیا کہ ایوان صدر میں بیٹھے شخص کی ہدایت پر مجھے نیب کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے مگر جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔