کراچی، پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری، مزید7افراد جاں بحق
کراچی (ثناءنیوز ) کراچی میں پر تشدد واقعات میں مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جمعرات کی صبح سولجر بازار نمبر دو سے ایک شخص کی تشدد زدہ نعش بر آمد ہوئی۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر کاروائیوں میں 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق پہلوان گوٹھ کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے ٹارگٹیڈ سرچ آپریشن کیا کاروائی کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا اس سے قبل پاک کالونی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کر کے 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی۔