بنگلہ دیش کی حکومت کی عالمی بینک سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

بنگلہ دیش کی حکومت کی عالمی بینک سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کی حکومت نے عالمی بینک سے ایک بڑے پل کی تعمیر کے لیے بنگلہ دیشی حکومت کو 1.2 بلین ڈالر کا قرضہ مہیا کرنے سے انکارکے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس رقم سے بنگلہ دیش میں 6.2 کلو میٹر طویل پدماپل تعمیر کیا جانا تھا لیکن جون کے مہینے میں عالمی بینک نے اس منصوبے میں اعلیٰ سطحی بدعنوانی کے باعث اس قرض کی پہلے سے منظور شدہ رقم فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈھاکہ حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس منصوبے میں سید عبدالحسین نامی جس سابق وزیر مواصلات کو اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کا سامنا تھا۔ وہ مستعفی ہو گئے ہیں اور اب عالمی بینک سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی کر دی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -