ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہےصدارتی ترجمان ڈاکٹر یاسر علی

ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہےصدارتی ترجمان ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ( اے این این )مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے وزارت خارجہ کو اسرائیلی ٹی وی پر نشر ایک توہین آمیز اشتہار پر جوابی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ اسرائیلی ٹی وی پر نشر اشتہار میں صہیونیوں نے مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو نفرت کی علامت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے جس پر ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صدارتی ترجمان ڈاکٹر یاسر علی نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ صدر نے وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صہیونی میڈیا پر نشر توہین آمیز اشتہار کا نوٹس لیں اور اس کے خلاف جوابی کارروائی کریں، کیونکہ کسی سربراہ مملکت کی اس طرف نفرت انگیز انداز میں توہین عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی ٹی وی اور بعض اخبارات نے ایک اشتہارر شائع کیا ہے جس میں یہودی بچے ساحل سے ریت جمع کر کے ایک ہیکل تعمیر کر رہے ہیں جسے ہیکل سلیمانی کا نام دیا گیا ہے۔ اسی اثنا میں بچوں کا باپ بھی ان کے پاس پہنچ جاتا ہے جس کے ہاتھ میں ایک اخبار جس میں صدر محمد مرسی کی تصویر دکھائی دیتی ہے۔ یہودی وہ اخبار زمین پر پھینک دیتا ہے اور کہتا ہے کہ پروپیگنڈے کے باوجود ہیکل سلیمانی تعمیر ہو کر رہے گا۔

مزید :

عالمی منظر -