انٹرمیڈیٹ میں داخلہ کیلئے کالجوں نے شیڈول کا اعلان کردیا
لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں قائم کالجز اور یونیورسٹیوں نے ایف اے اور ایف ایس سی کے داخلہ فارم جمع کروانے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت گورنمنٹ دیال سنگھ کالج نے 19 اگست تک داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کیا ہے اس طرح ایف سی کالج میں 2 اگست اور گورنمنٹ کالج سول لائن نے 8 اگست، ایم اے او کالج نے 17 اگست، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین شادمان نے 13 اگست کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن راوی نے 6 اگست تک داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ مقرر کی ہے اس طرح فاطمہ جناح کالج چونا منڈی نے 11 اگست اور اسلامیہ کالج و یونیورسٹی کوپر روڈ نے 9 اگست تک داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ مقرر کی ہے جبکہ گورنمنٹ کالج کینٹ برائے خواتین نے داخلہ فارم جمع کروانے کے لئے 11 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔