گھریلواختلافات سے تنگ ”زندگی “ کی خواہش مند لڑکی نے خود کو آگ لگالی

گھریلواختلافات سے تنگ ”زندگی “ کی خواہش مند لڑکی نے خود کو آگ لگالی
گھریلواختلافات سے تنگ ”زندگی “ کی خواہش مند لڑکی نے خود کو آگ لگالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چوک گھنٹہ گھر کی رہائشی لڑکی نے ’زندگی‘ کے انتخاب میں گھریلو اختلافات سے تنگ آکر خود کو تیل چھڑک کر آگ لگادی جسے تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیاگیاہے۔

چوک گھنٹہ گھر کے قریب گورونانک پورہ کی سولہ سالہ لڑکی نے خود کو واش روم میں بند کرکے پٹرول چھڑک کر آگ لگالی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں اُس کو فوری طورپر لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق لڑکی کا 90فیصد جسم جھلس چکاہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کے لیے لڑکی اور خاندان کی پسند آپس میں مطابقت نہیں رکھتی تھی جس پر لڑکی نے انتہائی اقدام اُٹھالیا۔

مزید :

انسانی حقوق -