راجہ کی "رانی "وزیروں سے ملا قاتیں

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ۔ایوان وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تناظر میں موجودہ علاقائی اور عالمی معاملات سے آگاہ کیا۔ اس سے پہلے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے قومی ورثے اور ہم آہنگی کی وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی نے بھی ملاقات کی اور انہیں وزارت کے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ثمینہ خالد گھرکی نے وزیراعظم کو اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے وزیراعظم کو اپنے علاقے میں عوامی افادیت کی سکیمیں بھی پیش کیں۔