پانچ لاکھ پاکستانی بیرون ملک بھیجنے کا پروگرام

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی سیکریٹری سمندر پار پاکستانیز ندیم اشرف نے کہا ہے کہ 12-2011 ءمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 13 ارب ڈالربھجوائے ہیں۔عثمان خان تارکئی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ندیم اشرف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک 70 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔ فاٹا کے 80 ہزار لوگ بیرون ملک مقیم ہیں۔ سب ہنڈی کے ذریعے رقم بھجواتے ہیں۔
ندیم اشرف کا کہنا تھا کہ 2011 میں 4 لاکھ 56 ہزار893 پاکستانی ملک سے باہرگئے ہیں گزشتہ سال 1400 ڈاکٹرملک سے باہرگئے ہیں۔ اس سال 5لاکھ پاکستانی ورکرز باہر جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کارپرالیکشن کمیشن سے رابطے میں ہیں۔ زیادہ امکان ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پوسٹل بیلٹ کی اجازت ملے گی۔