پنجاب اسمبلی نے فنانس بل کثرت رائے سے منظورکرلیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے فنانس بل 2013-14کثرت رائے سے منظور کرلیاہے جس کے بعد اجلاس جمعہ کی صبح 10بجے تک ملتوی کردیاگیاہے ۔ اجلاس کے بعد سینئر وزیرراناثناءاللہ نے کہاکہ بجٹ میں زرعی انکم ٹیکس کو موثر بنایاہے ،پوش علاقوں کے پانچ مرلہ گھروں پر ٹیکس لگایاہے اور پوش علاقوں میں بھی اے بی سی کیٹگری ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ جونکات اپوزیشن نے اُٹھائے تھے ، اُن کا تسلی بخش جواب دیا۔