قومی اسمبلی نے 35 کھرب روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے 35 کھرب روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دے دی
قومی اسمبلی نے 35 کھرب روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے 35 کھرب روپے سے زائد کے بجٹ اور سی این جی سٹیشنز پر اضافی 9 فیصد جی ایس ٹی منظور کر لیا ہے، 17 فیصد جی ایس ٹی کا نفاذ 13 جون سے نافذ العمل ہو گا۔ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی بجٹ کی شق وار منظوری دی گئی۔ وفاقی بجٹ کا حجم 35 کھرب 91 ارب روپے سے زیادہ ہے، بجٹ کی منظوری کے ساتھ جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافے کی وصولی کا اطلاق 13 جون سے کرنے کی ترمیم بھی منظور کرلی گئی۔ سی این جی سٹیشنز پر 9 فیصد اضافی جی ایس ٹی عائد کرنے کی ترمیم کی بھی ایوان نے منظوری دی۔ بجٹ کے تحت وفاقی حکومت کے تحت کام کرنے والے قومی سلامتی کے ادارے آڈٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم کی مخالفت کی۔ فنانس بل کی شق نمبر 4 میں ترمیم 9 منظور کی گئی جس کے تحت 4 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ لینے والے افراد پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔

مزید :

بجٹ ۲۰۱۳ -