اداکارہ و ماڈل عزیقہ ڈینئل کو 3 نئے پراجیکٹ مل گئے

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل عزیقہ ڈینئل کو تین نئے پراجیکٹ مل گئے ہیں۔ عزیقہ ڈینئل ٹی وی کی مقبول اداکارہ ہیں جو بہت سے ڈراموں میں یادگار کردار کرچکی ہیں جبکہ ان دنوں نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”چیخ“میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔عزیقہ ڈینئل کو حال ہی میں تین نئے پراجیکٹ میں سائن کیا گیا ہے جس میں نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ”ملال یار‘‘بھی شامل ہے جس کے ڈائریکٹر اسد جبل ہیں۔عزیقہ ڈینئل کا اس بارے میں کہنا ہے کہ میں کبھی کام کے پیچھے نہیں بھاگتی کیونکہ مجھے اپنی قسمت پر یقین ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ملال یار‘ جلد ہی آن ایئرہوگا جس کی کہانی اور میری پرفارمنس ناظرین ضرور پسند کریں گے۔