نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا
نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو  بڑا دھچکا لگ گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ نیٹ پریکٹس کے دوران ٹام لیتھم کے دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے فریکچر ہوگیا ہے،جس کے باعث کیوی کپتان ٹام لیتھم انجری کے باعث ون ڈے سیریز سےباہر ہوگئے۔

ٹام لیتھم کی غیرموجودگی میں مائیکل بریسویل قیادت کریں گے،ہنری نکلز متبادل کے طور پر نیوزی لینڈ ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو نیپئیر میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -