خیبرپختونخوا میٹرک امتحانات ؛تمام سرکاری سکولوں کے ہالز کو امتحانی مراکز قرار دینے کا فیصلہ 

خیبرپختونخوا میٹرک امتحانات ؛تمام سرکاری سکولوں کے ہالز کو امتحانی مراکز ...
خیبرپختونخوا میٹرک امتحانات ؛تمام سرکاری سکولوں کے ہالز کو امتحانی مراکز قرار دینے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں 8اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات سے متعلق اقدامات چیف سیکرٹری کے پی کی زیرصدارت تعلیمی بورڈز کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق تمام سرکاری سکولوں کے ہالز کو امتحانی مراکز قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا،نجی سکولوں کے امتحانی ہالز میں نقل کی زیادہ شکایات ہیں،اب صرف سرکاری سکولوں کے امتحانی ہالز میں امتحانات ہوں گے ۔

دستاویز کے مطابق غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث امتحانی عملے کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ  کیاگیا،ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور سپیشل برانچ کو امتحانی  ہالز کی انسپکشن کی اجازت ہو گی، امتحانی مراکز کی انسپکشن گریڈ18کے افسران کریں گے،اس کے علاوہ تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قراردیدیا گیا۔