لاہور: خواتین کو ہراساں کرنے والے3 برقعہ پوش نوجوان گرفتار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور پولیس نے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے تین برقعہ پوش اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی سما نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان برقعہ پہن کرویلنشیاءٹاون مارکیٹ میں عید شاپنگ پر آئی فیملیز کو ہراساں کر رہے تھے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان علی، زوہیب اور فیضان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، سکیورٹی کے حوالے سے اہم مقامات کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔