عقیل آرائیں کی جانب سے جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام

عقیل آرائیں کی جانب سے جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام
عقیل آرائیں کی جانب سے جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ( محمد اکرم اسد) معروف بزنس مین عقیل آرائیں کی جانب سے جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جدہ اور الریاض برانچ کے ایمپلائی آف دی ائیرُ اور امتیازی قابلیت دکھانے والے ایمپلائیز کو اعزازی شیلڈز اور بونس سے نوازا گیا اور سب معزز مہمانوں کے لئے پر تکلف طعام سحر کا انتظام بھی کیا گیا .
جدہ قونصلیٹ سے قونصل جنرل خالد مجید کی نمائندگی کرتے ہوئے ویلفیر قونصل عبدلرؤف میو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس خوبصورت تقریب میں جدہ قونصلیٹ کے افسران, پاک کیمونٹی،  تمام مکاتب فکر کے سرکردہ افراد،سعودی شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ خصوصی طور پر برطانیہ سے چوہدری نزاکت علی گجر   مکہ المکرمہ سے چوہدر ارشد،ارسلان سنی، اور ہاشم علی  شریک ہوئے۔ پاک کیمونٹی جدہ سے چوہدری امجد علی گجر، ملک احسن، بابر اکرم اعوان،  چوہدری انجم وڑائچ، علی خورشید ملک، ملک جاوید اعوان، یاسر گوندل، چوہدری حیدر گجر، چوہدری افتخار چیمہ اور لا تعداد دیکر حضرات شریک ہوئے۔

 کمپنی کے جنرل میُیجر عقیل آرائیں نے کمپنی کے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی ویلفئیر قونصل  عبدلرؤف میو کے ساتھ مل کر بہترین ایمپلائیز کو شیلڈز، تعریفی اسناد اور بونس سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔ مہمان خصوصی عبدلرؤف میو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس خوبصورت تقریب میں  امپلائیزُ کی شاندار انداز میں حوصلہ افزائی دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ بہترین کارکردگی پر بہتر صلہ ملنے سے امپلائیُ خوشی سے کام سرانجامُ دیتا ہے دعا ہیکہ عقیل آرائیں اور انکی کمپنی کو اللہ تعالیٰ دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

اس موقع پر تمام ایپلائیز بے حد خوش و خرم دکھائی دیئے   کمپنی کے جنرل مینیجر عقیل آرائیں نے اپنے سب امپلائیز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ الحمدوللہ ہماری کمپنی نجم سے اور ساسو سے بیسٹ سٹینڈرڈ میں منظور شدہ ہے جو کہ ہمارے لئے ایک بڑا اعزاز ہے اس کے علاوہ پچھلے تین سال سے ہماری کمپنی کو جدہ اور الریاض میں  بہترین کارکردگی کی بنیاد  پر بہت سارے  تعریفی سرٹیفیکیٹ مل چکے ہیں۔ انہوں نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں سب مہمانوں کی پر تکلف طعام سحر سے تواضع کی گئی۔