صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ،ڈائریکٹر ایف آئی اے ذاتی طور پر طلب 

صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ،ڈائریکٹر ایف آئی اے ذاتی ...
صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ،ڈائریکٹر ایف آئی اے ذاتی طور پر طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا،عدالت نے کہا کہ بلائیں ان افسران کو جنہوں  نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی طور پر طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی  کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ نام بتائیں کس کے کہنے پر ملزم کو جیل نہ بھیجنے کی حرکت کی گئی،تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان میں کہا کہ مجھے آفس سے فون آیا تھا، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کس کا فون تھا، نام بتاؤ؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان میں کہا منشی کا فون آیا تھا، عدالت نے کہاکہ بلائیں ان افسران کو جنہوں  نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے،عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ کل سنایا جائے گا، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی طور پر طلب کرلیا۔