کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایل ڈی ایونیو میں افطار دسترخوان کا اہتمام

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی لاہور کی طرف سے ایل ڈی اے ایونیو میں گذشتہ روز افطار دسترخوان کا اہتمام چیزیس کے تعاون سے کیا گیا،جس میں قریبی کچی آبادیوں کے مکینوں، خواتین اور بچوں ںے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری کسٹمز ہیلتھ کئیر سوسائٹی ڈاکٹر یمنیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر آ صف محمود جاہ کی زیر سرپرستی سوسائیٹی سالہا سال سے خدمت اور علاج کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ۔اس رمضان المبارک میں بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں روزانہ افطار کا اہتمام کر رہی ہے جس میں مستحقین آکر افطار ڈنر کر رہےہیں اور ہمیں دعائیں دے رہے ہیں۔آخرمیں ان مخیر حضرات کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری ہے ۔