بیٹے مولانا یوسف جمیل نے مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دیئے

بیٹے مولانا یوسف جمیل نے مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دیئے
بیٹے مولانا یوسف جمیل نے مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اسلامک سکالر مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے، یوٹیوبر، مولانا یوسف جمیل نے والد کے ذرائع آمدن سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
روز نامہ "جنگ "کے مطابق مولانا یوسف جمیل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔اس دوران مولانا یوسف جمیل نے بتایا ہے کہ مولانا طارق جمیل افطار میں صرف ایک کھجور اور چائے کا کپ لیتے ہیں، اگر سر میں درد ہو تو عشاءکی نماز سے قبل یا بعد میں کھانا کھا لیتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل کی سحری میں صرف ابلے ہوئے انڈے اور چائے ہوتی ہے۔
مولانا یوسف کا کہنا ہے کہ ہم نے والد سے سیکھا ہے جب کبھی گھر میں کوئی بیمار ہو تو سب سے پہلے صدقہ کرو۔
انہوں نے پوڈ کاسٹ کے دوران مالی معاملات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ ہم بنیادی طور پر زمیندار لوگ ہیں، مولانا طارق جمیل کے اثاثے وراثتی ہیں، زمینیں بھی وراثتی سلسلے کا حصہ ہیں، مولانا طارق جمیل کو تلمبہ کی حویلی اور زمینیں وراثت میں ملی ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ مولانا طارق جمیل کو شہرت ملی تو پیسہ ملا اور بعد ازاں ہم نے یہ ساری زمینیں اور جائیداد بنائی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مولانا طارق جمیل تقریباً 300 ایکڑ اراضی کے مالک ہیں، اس زمین پر کاشت کاری کی جاتی ہے جو آمدنی کا بڑا ذریعہ بھی ہے۔
 ہم سب گھر والے بھی اپنی چیریٹی فاؤنڈیشن کو صدقہ و خیرات دیتے ہیں۔ لوگ اکثر اوقات میرے والد کی طرزِ زندگی پر سوال اٹھاتے ہیں، اب ہم کیا کریں ؟ اس کا کیا جواب دیں؟ کیا ہم ساری وراثتی دولت کسی کو دے دیں؟