پنجاب بھر کے سکولوں میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

پنجاب بھر کے سکولوں میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
 پنجاب بھر کے سکولوں میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنڈی،ملتان سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے سکولزمیں 28 مارچ سے 6 اپریل تک تعطیلات ہوں گی،7اپریل سے اسکولز میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ 28مارچ کو بورڈ کے پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے،نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے،کالجز اوریونیورسٹیز میں عید کی چھٹیاں 28مارچ سے2 اپریل تک ہوں گی۔علاوہ ازیں عید کی تعطیلات کے بعد سکولوں کیلئے نئےاوقات کاربھی جاری کردئیے گئے ہیں،محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکولز صبح 8 بجے لگا کریں گے ،چھٹی ڈیڑھ بجے ہو گی،سنگل شفٹ سکولز کو جمعہ کے روز 12 بجے چھٹی ہو گی۔

اسی طرح ڈبل شفٹ میں صبح 8 بجےا سکولز لگیں گے، چھٹی ساڑھے 12 بجے ہو گی،ڈبل شفٹ سکولز کو جمعہ کے روز دوپہر 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔سیکنڈ شفٹ میں اسکولز دوپہر 1 بجے لگیں گے،چھٹی شام ساڑھے 5 بجے ہوگی،سیکنڈ شفٹ میں جمعہ کے روزسکول اڑھائی بجے لگا کریں گے۔نئے اوقات کار کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا اور 15 اکتوبر تک نافذ رہیں گے۔