لاہور ہائیکورٹ بار کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا اعلان

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ بار نے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور لاہور بار کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق عید کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کروائی جائے گی۔
ہائیکورٹ بار کے مطابق اے پی سی کا مقصد 26 ویں آئینی ترمیم کے اعلیٰ عدلیہ کی کارروائی اور انصاف کی فراہمی میں شدید منفی اثرات کو روکنا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اگر پولیس وکلا کے خلاف کارروائیاں کرتی رہی تو احاطہ عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کرینگے۔