دوسروں سے کسی قسم کی توقع مت رکھیے، اپنی خواہشات کی تکمیل کے ضمن میں لوگوں سے توقعات باندھنا بند کر دیں گے تو غصے کا شکار بھی نہیں ہونگے

 دوسروں سے کسی قسم کی توقع مت رکھیے، اپنی خواہشات کی تکمیل کے ضمن میں لوگوں ...
 دوسروں سے کسی قسم کی توقع مت رکھیے، اپنی خواہشات کی تکمیل کے ضمن میں لوگوں سے توقعات باندھنا بند کر دیں گے تو غصے کا شکار بھی نہیں ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر 
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:181
14:دوسروں سے کسی بھی قسم کی توقع مت رکھیے۔ جب آپ اپنی خواہشات کی تکمیل کے ضمن میں لوگوں سے توقعات باندھنا بند کر دیں گے تو آپ غصے کا شکار بھی نہیں ہوں گے۔
15:اپنے ذہن میں باور کر لیجیے کہ بچے ہمیشہ مستعد و چست ہوتے ہیں اور وہ بلاوجہ ہی شور مچاتے ہیں اور بغیر کسی وجہ کے غصے میں آ جاتے ہیں۔ جب آپ بچوں کی توجہ کسی تعمیری، مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف مرکوز کریں گے تو وہ نہ تو شور مچائیں گے اور نہ انہیں غصہ آئے گا اور اس طرح آپ بھی غصیلے پن سے محفوظ رہیں گے۔
16:جب آپ کی گاڑی ٹریفک میں پھنسی ہو تو دیکھیے کہ آپ کتنی دیر تک اپنے غصے پر قابو رکھ سکتے ہیں۔ اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے مسافروں یا دیگر ڈرائیوں پر نہ ہنسیے۔ اس دوران اپنے کسی معالے میں سوچ بچار شروع کر دیجیے، کوئی خط یا نظم لکھنا شروع کر دیجیے۔ گانا گانا شروع کر دیجیے یا پھر رکی ہوئی ٹریفک سے باہرنکلنے کی تدبیر سوچیے۔
17:اپنی ذات، اپنی شخصیت اور اپنے کردار سے محبت کیجیے، پھر آپ کو خود پر غصہ طاری کرنے کا خیال تک نہیں آئے گا۔
18:اپنے خراب حالات کا جذباتی غلام بننے کے بجائے ان حالات کا سامنا کرنے کے لیے خود میں حوصہ و ہمت پیدا کیجیے، اس کے بعد آپ کے پاس اپنی زندگی کے موجودہ لمحات (حال) میں غصے کو خو دپر طاری کرنے کے لیے وقت بھی میسر نہیں ہو گا۔
غصہ، روزمرہ معمولات زندگی کا ایک حصہ ہے لیکن اب نہایت بے کار فعل ہے۔ اپنے کردار اور شخصیت میں موجود دیگر کمزوریوں اور خامیوں کے مانند غصے کے ذریعے آپ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ معمولات زندگی میں کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ ان تمام کمزوریوں اور خامیوں کو بھول جایئے، غصے کو بھی بھول جایئے اور اپنی مرضی کے مطابق اپنے روزمرہ مسائل و معاملات زندگی کا غصے کے بغیر سامنا کیجیے۔
بارہواں باب
ایک ایسے شخص کا احوال، جس نے اپنی تمام کمزوریاں اور خامیاں دور کر لی ہیں 
”وہ اس قدر زیادہ مصروف ہیں کہ انہیں اپنے ہمسایوں کی بھی خبر نہیں۔“
اس دنیا میں وہ شخص جس میں کسی قسم کی کمزوری یا خامی نہیں، ایک افسانوی کردار معلوم ہوتا ہے لیکن پھر بھی اپنے کردار اور شخصیت کے لیے تباہ کن رویوں اور طرزعمل سے نجات کوئی دیومالائی تصور نہیں ہے بلکہ یہ ایک ممکنہ حقیقت بھی ہے۔ آپ کی بھرپور صلاحیتیں اور استعدادیں آپ کے ہاتھ میں ہیں اوراپنی زندگی کے موجودہ لمحات (حال) میں موجود آپ کی ذہنی صحت، آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔ یہ آخری باب اس تفصیل کے لیے مختص کیا گیا ہے کہ آپ کو یہ بتایا جائے کہ جن لوگوں نے اپنے کردار اور شخصیت میں سے اپنی خامیاں اور کمزوریاں دور کرنی ہیں، اب ان کا اندازفکر، رویہ اورکام کرنے کا طریقہ کار کیا ہے۔ آپ ایک ایسے شخص کی کامیابی کو ملاخطہ فرمائیں گے جو اکثریت سے بالکل مختلف ہے اور اس لحاظ سے ممتاز اور غیرمعمولی ہے کہ اس میں پراسرار اور مافوق الفطرت تخلیقی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں اوروہ اپنی زندگی کے موجودہ لمحات (حال) میں ہر دم زندہ، خوش و خرم، تخلیقیت کا مرقع اورجوش و خروش سے بھرپور ہے۔(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -