پنجاب حکومت تھیٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے: وزیر اعلیٰ

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تھیٹر کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تھیٹر فن و ثقافت کا آئینہ دار ہے۔ تھیٹر معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔ باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے میں معیاری تھیٹر کو باوقار مقام حاصل ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری کی سربراہی میں تھیٹر کی اپ گریڈیشن کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔ پنجاب حکومت تھیٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ تھیٹر کو مثبت اور باوقار تفریح کا ذریعہ بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے آرٹسٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ فن اور فنکار کی فلاح وبہبود ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تھیٹر کو بحال کر کے فن و ثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔ تھیٹر پاکستان کے مثبت تشخص اور تہذیبی ورثے کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے۔