وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کلمت میں مسافروں کو بس سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنانے کی مذمت

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلمت میں مسافروں کو بس سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنانے کے دردناک واقعہ کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کلمت میں فائرنگ سے6افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔