فیصل آبادمیں ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیصل آباد میں اجتماعی زیادتی کی گھناؤنی واردات ہوئی ہے، ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روکا اور شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں 2روز قبل دوران واردات شادی شدہ خاتون سے3 افراد کی اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کےلیے ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شوہر نے مبینہ وقوعہ کے 12 گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
"جنگ " کے مطابق تھانہ ساندل بار میں درج کی گی ایف آئی ار کے مطابق عدنان مسیح نامی شخص نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ 25 مارچ کی رات وہ اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر وے پل کے قریب سروس ایریا میں مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا اور اسے باندھ کر اس کی بیوی کو نزدیکی کھیتوں میں لے جا کر 3 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن کی قیادت میں تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔