2 خواتین اور ایک بچی کو جنسی زیادتی میں ناکامی پر قتل کرنے والے ملزمان پکڑے گئے، یہ کون ہیں؟ جان کر غصے کی انتہا نہ رہے

2 خواتین اور ایک بچی کو جنسی زیادتی میں ناکامی پر قتل کرنے والے ملزمان پکڑے ...
2 خواتین اور ایک بچی کو جنسی زیادتی میں ناکامی پر قتل کرنے والے ملزمان پکڑے گئے، یہ کون ہیں؟ جان کر غصے کی انتہا نہ رہے

  

میر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے رمضان المبارک کے دوران جنسی زیادتی میں ناکامی پر 2 خواتین اور ایک ننھی بچی کو قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلیم کے مطابق قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ملزمان میں ایک رکشہ ڈرائیور اور دو ورکشاپ مکینک ہیں جن کا تعلق کھوئی رٹہ ،میرپور اور ایک کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھنے والی  2 خواتین  اور ایک ننھی بچی کو اغوا کرکے ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ زیادتی میں ناکامی پر ملزمان نے اینٹوں کے وار سے ایک خاتون کو قتل کردیا جبکہ اس قتل کو چھپانے کیلئے 2 مزید قتل بھی کردیے۔ ملزمان نے  اپنا جرم چھپانے کیلئے ایک  لاش گڑھے میں چھپادی جبکہ دوسری 2 لاشوں کو گندے نالے میں بہادیا تھا۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -میرپور -