وادی نیلم کی  تعمیر و ترقی ، سردار تنویر الیاس نے بڑے جلسہ عام میں بڑا اعلان کردیا 

وادی نیلم کی  تعمیر و ترقی ، سردار تنویر الیاس نے بڑے جلسہ عام میں بڑا اعلان ...
وادی نیلم کی  تعمیر و ترقی ، سردار تنویر الیاس نے بڑے جلسہ عام میں بڑا اعلان کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کےصدر اور ریاست جموں و کشمیر کے سینئرموسٹ وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ  نیلم کے بہادر لوگوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ  انڈین جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کیا، نیلم کےغیور عوام نے دو دہائیوں   تک استقامت کے ساتھ انڈین فائرنگ کا مقابلہ کیا مگر نقل مکانی نہیں کی جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نیلم کے لوگوں نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، نیلم کی تعمیر و ترقی کیلئے وفاقی ترقیاتی پیکج کا بڑا حصہ خرچ کریں گے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز آٹھمقام میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے تاحیات نظریہ الحاق پاکستان اور تحریک آزادی کشمیرکیلئے جدو جہد کی، بھارت کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر  کے حل کیلئے استصواب رائے کرانا پڑے گا، مسلمان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے نہیں ڈرتے ،ان کا جذبہ شہادت اکھنڈ بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نیلم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی ترجمانی کی۔پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی گورننگ باڈی کے بننے کے بعدجلسوں کا آغاز نیلم سے کر رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان آزاد کشمیر میں بالعموم   اور نیلم میں با لخصوص تعمیر و ترقی کی دلچسپی رکھتے ہیں،وفاقی ترقیاتی پیکج کا بڑا حصہ نیلم میں خرچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سردار عبد القیوم نیازی ہمارے وزیر اعظم ہیں ان کی سربراہی میں آزاد کشمیر میں ریکارڈ تعمیر و ترقی کریں گے، ٹکٹ ہولڈر ہمارے نمائندے ہیں، پارٹی کارکنان کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے نیلم کیلئے   سپیشل پیکج کے تحت دونوں حلقوں کیلئے 30,30کلو میٹر سڑکات،میونسپل کمیٹیوں کو کارپوریشن،لیڈی ڈاکٹر کی فراہمی، نیلم میں پیدا ہونے والی بجلی نیلم کے لوگوں کو مفت فراہم کرنے،خالصہ سرکار کو مالکانہ حقوق،نیلم کے ملازمین کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس،ٹیوٹا کے ذریعے فنی تربیت فراہم کرنے،نیلم میں ہربل کی نکاسی کیلئے سپیشل اکنامک زون کا قیام،جنگلات کے تحفظ  کیلئے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا۔

سنیئروزیرسردارتنویرالیاس خان نےکہاکہ نیلم کی سیاحت کافروغ ہماری پہلی ترجیح ہے،عوامی جلسےسےوزیرتعلیم دیوان علی چغتائی،ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پیر مظہر سعید شاہ، جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک آزاد کشمیرو چیئرمین وزیراعظم عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان،ممبر اسمبلی محترمہ بیگم امتیاز نسیم،ممبر اسمبلی و صدر تحریک انصاف خواتین ونگ محترمہ تقدیس گیلانی،ممبرکشمیر کونسل سردارعبد الرزاق،ممبران گورننگ باڈی تحریک انصاف،سابق وزراء حکومت الحاج سردار گل خنداں،مفتی منصورالرحمن،سابق امیدواران اسمبلی راجہ الیاس،میاں اخلاق الرسول،مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل قاضی اسرائیل،ضلعی صدر تحریک انصاف سید صداقت حسین شاہ و دیگرنے خطاب کیا۔

سابق امیدوار اسمبلی میاں اخلاق الرسول نے بطور سٹیج سیکرٹری سپاہس نامہ پیش کرتے ہوئے نیلم کی تعمیرو ترقی کیلئے مطالبات پیش کئے۔اس سے پہلے صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و موسٹ سینئر وزیرسردار تنویر الیاس خان کا یوتھ ونگ و کارکنان تحریک انصاف نے چلہانہ سے آٹھمقام تک جگہ جگہ گل پاشی، ڈھول کی تھاپ اور فلک شگاف نعروں کے ساتھ ملکہ حسن وادی نیلم آمد پرفقید المثال استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا۔کارکنان تحریک انصاف نے فلک شگاف نعرے ’اِس پار کی آس، اُس پار کی آس‘ تنویر الیاس، تنویر الیاس‘ سے ان کا استقبال کیا گیا۔سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے گرلز مڈل سکول چلہانہ طالبات کی ڈیمانڈ پر فوری طور پر فی میل معلمہ کی تعیناتی کی ہدایت کی اور مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ان کےہمراہ وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی،جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و چئیرمین وزیراعظم عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، ممبر کشمیر کونسل سردار عبد الرزاق،ممبران گورننگ باڈی سردارمرتضی،میر عتیق الرحمن،ذوالفقار عباسی، سردار ارشاد محمود،سردار افتخار رشید چغتائی،وارث گیلانی،راجہ امتیاز،خواتین رہنما شمائلہ حیدر، لائبہ کوثرو دیگرنےشرکت کی۔صدرتحریک انصاف آزاد کشمیر و موسٹ سینئر وزیرسردارتنویرالیاس خان نےنیلم پریس کلب کےنومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور صدر پریس کلب عثمان طارق سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کا حلف لیا۔

 سینئر وزیر سرادر تنویر الیاس خان نے پارٹی عہدیداران سے سیاحتی مقام کیرن  میں ملاقاتیں کیں اور ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سردار تنویر الیاس خان نے نیلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور صدر پریس کلب عثمان طارق سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کا حلف لیا۔سرادر تنویر الیاس خان نے پارٹی عہدیداران سے سیاحتی مقام کیرن میں ملاقاتیں کیں اور ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔