منزالیہ گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث پنجاب بھر کو گیس کی سپلائی معطل
لاہور( خبرنگار) پنجاب کو منزالیہ گیس فیلڈ سے اچانک گیس کی سپلائی معطل ہونے پر اگلے 24 گھنٹوں کے لئے پنجاب بھر میں پاور سیکٹر ٹیکسٹائل اور صنعتوں سمیت سی این جی کو گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق منزالیہ گیس فیلڈ میں اچانک فنی خرابی آنے کے باعث مذکورہ گیس فیلڈ کی مرمت کی جا رہی ہے جس کے باعث گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی رک گئی ہے، جس کی بناءپر پنجاب بھر میں ٹیکسٹائل سیکٹر، صنعتوں ، کارخانوں سمیت سی این جی سیکٹر کو آج سے اگلے 24 گھنٹوں کے لئے گیس کی سپلائی معطل کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ منزالیہ فیلڈ میں فنی خرابی کے دور ہوتے ہیں گیس کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔