رات کو کھانسی میں شدت کیوں آجاتی ہیں؟وجوہات اور طریقہ علاج جانئے

لندن (نیوز ڈیسک) اچانک کھانسی کا شدید دورہ پڑے توساری نیند غارت ہوجاتی ہے اور تکلیف الگ سے ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر اور ماہرین محلول پینے کی تجویز دیتے ہیں یہ محلول پانی دودھ یا کوئی بھی جوس ہوسکتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ایسی کھانسی کی کیا وجوہات ہیں۔
-1 جارجیا انفیکشن ڈیپارٹمنٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر مچل بلاس کے مطابق کو شدید ہونے والی کھانسی کی وجہ کشش ثقل ہے۔ وہ کہتے ہیںکہ جیسے ہی ہم لیٹتے ہیں تو معدے کی تہہ جیسے میوکس کہتے ہیں کشش ثقل کی وجہ سے گلے کی طرف آتی ہے تو کھانسی کا دورہ پڑتا ہے۔
-2 دوسری بڑی وجہ اس کمرے کا وہ ماحول ہوتا ہے جس میں سونا ہوتا ہے۔ اگر تو کمرے کا ماحول خشک ہے تو کھانسی کے وائرس یا بیکٹیریا سرگرم ہوجاتے ہیں اور اس کا نتیجہ کھانسی ہے۔ پرانے زمانے میں لوگ چھتوں پر پانی کا چھڑکاﺅ کرکے سوتے تھے۔ا س کی وجہ ان کے ذہن میں یہ ہوتی تھی کہ سارے دن کی جلتی سڑتی چھت پر پانی چھڑکنے سے گرمی کی حدت باہر آجاتی ہے اور ٹھنڈک پیدا ہوتی ہے لیکن اس کا ایک فائدہ یہ بھی تھا کہ اس چھڑکاﺅ سے بہت سے جراثیم بھیسرگرم نہیں ہوتے تھے اور کھانسی اور فلو کا دورہ بھی نہیں پڑتا تھا۔ یہ تحقیق بھی ڈاکٹر بلاس نے ہی کی۔
-3 یہ دلچسپ حقیقت ہے کہ اس سے پہلے کہ آپ کھانسی کو برا بھلا کہیں یہ سوچ لیں کہ کھانسی دراصل آپ کو خالص آکسیجن پہنچانے کی وجہ بنتی ہے اور اس سے تازہ اور صاف ہوا گلے سے پھیپڑوں کی طرف جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ میوکس کی مرمت بھی کرتی ہے۔
ان دوروں کے علاج کے لئے آپ کو چاہیے کہ
-1 بستر میں جانے سے پہلے وافر مقدار میں پانی یا کوئی صحت بخش مشروب استعمال کریں
-2 گلے میں کھانسی روکنے کے قطرے ڈالیں یا کوئی گلہ صاف کرنے والی ٹافی کھائیں۔
-4 اچھا کھانسی کا شربت اپنی سائیڈ ٹیبل پر ضرور رکھیں اور ضرورت کے وقت استعمال کریں۔
-4 کھانسی زیادہ ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔