الیکشن کمیشن نے انتخابات کےلیے آئی ٹی آلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی

الیکشن کمیشن نے انتخابات کےلیے آئی ٹی آلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی
الیکشن کمیشن نے انتخابات کےلیے آئی ٹی آلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کے نتائج کیلئے آئی ٹی آلات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

 الیکشن کمیشن نے سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کی آج (بدھ) کو زوم میٹنگ طلب کر لی، سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 اور 131 صوبائی نشستوں کے ریٹرننگ افسران کو لیپ ٹاپ، پرنٹرز اور پروجیکٹرز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آر سی ایس کیلئے 443 لیپ ٹاپ، 191 پرنٹرز اور 570 پروجیکٹرز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 

مزید :

قومی -